پی ایس ایل پر پھر خدشات،ایمرجنسی میٹنگ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کے معاملے پر ایک بار پھر خدشات کھڑے ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 6 کے مستقبل پر خدشات جنم لے رہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائز مالکان کی ایمرجنسی میٹنگ طلب کرلی ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ امارات کے حکام کی جانب سے پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت نہ دینے کی وجہ سے مسائل کھڑے ہوگئے ہیں، ممبئی اور جوہانسبرگ سے آنے والی چارٹرڈ فلائٹ کو لینڈنگ پرمیشن نہیں دی جارہی جب کہ آج ایک بجے کراچی اور لاہور سے پروازوں نے ٹیک آف کرنا تھا لیکن انہیں لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی، اس کے علاوہ گزشتہ روز انگلینڈ سے سے دبئی کے لیے ائیرپورٹ آنے والے پاکستانی کرکٹر حماد اعظم کو واپس بھیج دیا گیا۔
ذرائع نے بتایاہےکہ پی سی بی کی جانب سے طلب کی گئی ایمرجنسی میٹنگ میں فرنچائز مالکان کو اعتماد میں لیا جائے گا، پی سی بی کی ہنگامی میٹنگ کچھ دیر بعد ویڈیو لنک پر شروع ہوگی۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز ابوظبی میں کروانے کی مکمل منظوری دی جاچکی ہے۔ پی ایس 6 میں 34 میچز کھیلے جانے تھے اور ابتدائی 14 میچز پاکستان میں کھیلے جاچکے ہیں۔ ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ایونٹ ملتوی کردیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل حکام پر بجلی گرادی