عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے۔ شہبازشریف

May 27, 2021 | 14:29:PM

 (24نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ  حکومتی معاشی ہیرا پھیریوں کی قیمت عوام منہگائی سے ہر روز ادا کررہے ہیں۔عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے۔

شہباز شریف نے پارٹی اکنامک ایڈوائزری کونسل کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مفادات کے منافی بجٹ سازی کی مزاحمت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پری بجٹ سیمینارکیا جائے تاکہ عوام کو معیشت کی حقیقت کا پتا چل سکے، معاشی ماہرین پری بجٹ سیمینار میں معیشت کی حقیقت قوم کو بتائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی کارکردگی سے عوام ناخوش  یا پارٹی کے اندرونی اختلافات
 


 

مزیدخبریں