بورس جانسن نے برقع پوش خواتین بارے نامناسب الفاظ پر معافی مانگ لی

May 27, 2021 | 14:47:PM

(24 نیوز)برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے ماضی میں اسلام اور برقع پوش خواتین کے حوالے سے دیئے گئے ایک انٹرویو  کے دوران کہے گئے نامناسب  الفاظ پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی کی آزادی ہوئی تو میں معذرت چاہتا ہوں۔ 

تفصیلات کے مطابق خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن نے  پروفیسر سوارن سنگھ کو انٹرویو دیا تھا کہ جو کہ برابری اور انسانی حقوق کمیشن کے کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے اپنی سیاسی جماعت کی جانب سے دئیے  گئے ایک انٹرویو میں اپنے رویے پر معافی مانگی، مذکورہ رپورٹ میں 2018 میں دیئے گئے ان کے انٹرویو کا حوالہ دیا گیا۔انہوں نے برقع پہننے والی خواتین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ برقع پہننے والی عورتیں اطراف میں گھومتی ہوئی لیٹر باکس کی طرح لگتی ہیں اور انہیں بینک لوٹنے والے ڈاکوؤں سے تشبیہ دی تھی۔

بورس جانسن نے اس مضمون کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مسلمان عورت کے لبرل انتخاب کا دفاع ہے کہ وہ کیا پہننا چاہتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق بورس جانسن نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ میں نے جو کہا اس سے میں کسی جرم کا ارتکاب کر بیٹھا ہوں، لوگ توقع کرتے ہیں کہ میں جس مقام پر ہوں وہاں ہر چیز ٹھیک ہو لیکن صحافت میں آپ کو آزادانہ طریقے سے زبان کے استعمال کی ضرورت ہوتی ہے تاہم اگر کسی کو برا لگا ہے کہ تو میں اس بات کے لیے معافی مانگتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:  کبھی کسی نے لانگ ٹرم پلاننگ نہیں کی، آنے والی نسلوں کیلئے بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

مزیدخبریں