پشاور ہائیکورٹ: وائس چانسلر کو فارغ کرنے کا حکم معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پشاورہائیکورٹ نے گورنر کی جانب سے وائس چانسلر کو فارغ کرنے کے حکم کو معطل کردیا
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے دو روز قبل وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو فارغ کرنے کا حکم دیا تھاگورنر نے وائس چانسلر کو اس قبل تین ماہ جبری رخصت پر بھیجا تھا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد افتخار احمد نے گورنر کے فیصلے کیخلاف رٹ دائر کر رکھی تھی۔
ذرائع کے مطابق رٹ پر سماعت جسٹس روح الامین اور جسٹس عتیق شاہ نے کی،عدالت نے آئندہ سماعت تک حکم کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ: وائس چانسلر کو فارغ کرنے کا حکم معطل