اکشے کاپاکستان مخالف ڈائیلاگ ختم نہ کرنے پر فلم چھوڑنے کا اعلان

May 27, 2021 | 18:23:PM

(24 نیوز)خطروں کے کھلاڑی اداکار اکشے کمارنے پاکستان کے خلاف فلم میں نامناسب زبان استعمال کرنے سے صاف انکار کرکے نئی مثال پیدا کر دی۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ میں آئے روز پاکستان اور بھارت کے تعلقات پر متعدد فلمز بنتی رہتی ہیں ۔ کبھی کبھی ایسی بھی فلمز آتی ہیں جن میں پیسوں کے لالچ میں کچھ بھارتی ہدایتکار و اداکار پاکستان دشمنی میں تمام حدیں پار کر جاتے ہیں لیکن شاید بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے فلم میں پاکستان کے خلاف زہر اگلنے سے صاف انکار کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں: ارطغرل کے بے مثال کردار بامسی بے کا انتقال۔۔مداحوں کا اظہار افسو س
بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کما رنے  فلم ’اب تمہارے حوالے وطن ساتھیو‘ میں پاکستان کے خلاف نہ صرف نامناسب زبان استعمال کرنے سے انکار کیا بلکہ دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسکرپٹ سے پاکستان مخالف لائنز ختم نہیں کی گئیں تو میں فلم چھوڑ دوںگا۔

یہ بھی پڑھیں:سابق اداکارہ نور بخاری کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا

مزیدخبریں