(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کاکہناہے کہ آج نوازشریف کابیانیہ پاکستان کے عوام کابیانیہ بن چکاہے،چاہتے ہیں کہ پاکستان میں عوام کے ووٹ کو عزت ملے ،یوم تکبیرکےساتھ جلدیوم فتح جمہوریت بھی منائیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ 28مئی کوپاکستان کادفاع ناقابل تسخیربنایاگیا،دفاع ناقابل تسخیربنانے پرہمارے خلاف سازشیں شروع ہوگئی تھیں،ملک کوایٹمی طاقت بنانے والے کوجیل میں ڈالاگیا، نوازشریف کو جیل میں ڈال کر ملک کی ترقی کا سفرروکا گیا،سی پیک کی بے مثال کامیابی معیشت کوناقابل تسخیربنارہی تھی۔
لیگی رہنما نے کہاکہ پارلیمنٹ کے اندرتمام جماعتوں کےساتھ مل کرکام کررہے ہیں،پی ڈی ایم ایک سیاسی اتحاد ہے،پیپلزپارٹی،اے این پی نے پی ڈی ایم سے علیحدہ ہونے کافیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو یواین کی قرارداد وں کے مطابق حل کرنا چاہئے، وولکن بوزکر