(24 نیوز)پا کستا ن میں سونے کی قمیت میں گزشتہ رو ز بڑے اضافہ کے بعد 950 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ950 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت95 ہزار 850 روپے ہو ئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 12 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 907 ڈالر فی اونس ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 850 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کے نرخ پھر آسمان پر چڑھ گئے
سو نے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی
May 27, 2021 | 18:42:PM