ن لیگ کا شہباز ، مریم اختلافات کی بازگشت کو زائل کرنے کیلئے اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن میں اختلافات کی بازگشت کو زائل کرنے کیلئے ن لیگ نے اہم فیصلہ کر دیا۔
لیگی ذرائع کے مطابق شہبازشریف اور مریم نواز پی ڈی ایم اجلاس میں شرکت کریں گے ،نوازشریف کی ہدایت پر شہبازشریف نے اجلاس میں جانے کافیصلہ کیاہے، مریم نواز پی ڈی ایم اجلاس کیلئے پہلے ہی مری میں موجود ہیں ۔
ذرائع کاکہناہے کہ شہبازشریف کل لاہور سے دو روز کیلئے اسلام آباد جائیں گے ،ن لیگ پی ڈی ایم اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی کا روڈ میپ دے گی ۔
یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان اور شہبازشریف میں کل اہم ملاقات۔۔حکومت مخالف اہم فیصلوں کا امکان