(24 نیوز)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کاکہناہے کہ اولیول کے امتحانات 26 جولائی سے 6 اگست کو منعقد کئے جائیں گے ۔
وفاقی وزیر تعلیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ امتحانات کیلئے برٹش کونسل کو خصوصی این او سی جاری کیا ہے ، شفقت محمود کامزید کہناتھا کہ جولائی میں اس قسم کے امتحانات مثالی ہیں ،مجھے خوشی ہے کیمبرج امتحانات کا اہتمام کررہاہے۔