وزیراعظم سے وزیرآبپاشی سندھ کی ملاقات، حصے کا پانی نہ ملنے کی شکایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان سے وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال نے ملاقات کر کے صوبے کو حصے کا پانے نہ ملنے کی شکایت کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں صوبائی وزیر نے حصے کا پانی نہ ملنے پر شکایت کی۔وزیرآبپاشی سندھ سہیل انور سیال نے کہا کہ ٹی پی کینال سے پانی چوری کیا جا رہا ہے اور سندھ کو اس کے حصے کا پانی نہیں مل رہا۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کا شہباز ، مریم اختلافات کی بازگشت کو زائل کرنے کیلئے اہم فیصلہ
صوبائی وزیر کی ارسا کےخلاف شکایت پر وزیراعظم نے ارسا چیئرمین کو طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پانی کے معاملے پر کل اجلاس بھی طلب کیا ہے جس میں سندھ اورپنجاب کے ارسا نمائندے اور حکام شرکت کریں گے اجلاس میں پانی کی کمی اورصوبوں کی شکایت کاجائزہ لیاجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اولیول کے امتحانات کب ہونگے؟ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتا دیا