پی ڈی ایم میں شمولیت ۔۔ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔۔ قائم علی شاہ

May 27, 2021 | 20:53:PM
 پی ڈی ایم میں شمولیت ۔۔ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔۔ قائم علی شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی کی شمولیت کا فی الحال کوئی فیصلہ ہوا نہ ہی کوئی ڈیل ہوئی ہے۔
جمعرات کو سابق وزیراعلیٰ سندھ نے حکومت اور اسٹیل مل زمین الاٹمنٹ کیس میں نیب میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرا دیا،پیشی کے بعد سابق وزیراعلی سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے کوئی سوالنامہ نہیں دیا نہ ہی دوبارہ طلب کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ زمین کی لیز سے متعلق کیس میں بلایا گیا تھا جس میں اختیار ڈی سی اور کمشنر کا تھا، ان کو کہا گیا کہ قانون میں ترمیم کر دیں مگر انہوں نے انکار کیا۔قائم علی شاہ نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، پی ڈی ایم میں پی پی پی کی شمولیت کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، تفصیلی بات ہو گی اس کے بعد کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ پی پی پی نے شامل ہونا ہے یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔سلمان خان کے والد نے اپنے ہی بیٹے کی فلم ’رادھے ‘کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا