ملالہ یوسفزئی اسرائیلی جارحیت سے متاثر غزہ کے بچوں کیلئے میدان میں آگئیں، بڑا اعلان کردیا

May 27, 2021 | 22:16:PM

(24 نیوز)نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے حالیہ اسرائیلی جارحیت سے متاثر غزہ کے بچوں کیلئے ڈیڑھ لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ملالہ یوسف زئی کی جانب سے یہ رقم غزہ اور فلسطین کے دیگر علاقوں میں کام کرنے والی این جی اوز کو دی جائے گی جو کہ غزہ میں بچوں کی فلاح کیلئے استعمال ہوگی۔یہ رقم غزہ میں حالیہ اسرائیلی بمباری سے تباہ سکولوں کی تعمیر، غذائی کمی کا شکار بچوں کی امداد اور صاف پانی سمیت دیگر منصوبوں پر خرچ ہوگی۔


ایک ٹوئٹ میں ملالہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی بچے بھی امن کے ساتھ رہنے اور اپنے گھروں میں محفوظ محسوس کرنے سمیت تعلیم یافتہ ہونے اور اپنے خوابوں کی تعبیر کے مستحق ہیں۔
ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ مجھے فلسطینی بچوں کے ساتھ کھڑے ہونے اور ان کا ساتھ دینے پر فخر ہے۔
خیال رہے کہ غزہ پر حالیہ اسرائی جارحیت کے نتیجے میں 66 بچے شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں جبکہ 50 سے زیادہ سکول بھی تباہ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  چین کی جاسوسی ۔۔ بھارت ڈرون استعمال کرے گا

مزیدخبریں