سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کے گھر صف ماتم بچھ گئی

May 27, 2021 | 23:32:PM
 سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کے گھر صف ماتم بچھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ ڈاکٹر اعجاز فاطمہ انتقال کر گئیں۔
تفصیلات کے مطابق جنازہ جمعہ کے روزدوپہر 12 بجے ان کی رہائش گاہ 120 ایف بلاک نارتھ ناظم آباد سے اٹھایا جائے گا جبکہ نماز جنازہ ضیا ءالدین یونیورسٹی لنک روڈ کیمپس میں واقع ضیاء جامع مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین بھی وہیں ہوگی ۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ اور ضیا الدین ہسپتال کی بانی ڈاکٹر اعجاز فاطمہ کی عمر بانوے برس تھی۔ڈاکٹر اعجاز فاطمہ گزشتہ کئی روز سے ضیا الدین ہسپتال نارتھ کیمپس میں زیر علاج تھیں۔

مرحومہ نے سوگواران میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ڈاکٹر اعجاز فاطمہ سر ڈاکٹر ضیا الدین احمد کی بڑی صاحبزادی تھیں۔ڈاکٹر اعجاز فاطمہ ایک معروف گائناکالوجسٹ تھیں۔ 
سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے  ڈاکٹر عاصم حسین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی والدہ کے انتقال پر افسوس و دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ آصف علی زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ماں کا بچھڑنا بہت بڑا صدمہ ہوتا ہے، آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔دعاگو ہوں، اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں:پولیو سے چھٹکارا پانا قومی مہم ہے۔۔آرمی چیف کی بل گیٹس سے ٹیلی فو نک گفتگو