ابرار الحق کا بھارتی فلم کو گانا بطور تحفہ دینے کا مشروط اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار ابرالحق کی جانب سے ایک شرط پر بھارتی فلم کو اپنا مشہورِ زمانہ گانا نچ پنجابن بطور تحفہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
بالی ووڈ ہدایتکار کرن جوہر کی جانب سے ابرالحق کے گانے نچ پنجابن کو چوری کر کے اپنی فلم جگ جگ جیو میں استعمال کیا گیا ہے۔بالی ووڈ کی اس چوری پر ابرارالحق نے ایک شرط رکھتے ہوئے بالی ووڈ کو اپنا گانا بطور تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ابرار الحق نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ بالی ووڈ اربوں روپے لگا کر فلمیں بناتا ہے مگر اِن کے پاس اپنا مواد نہیں ہوتا، اس فلم کے جتنے اداکار ہیں اِن سب سے کشمیر کا نعرہ لگوائیں کہ کشمیر کو آزاد ہونا چاہیے، کشمیر پر ظلم و ستم بند ہونا چاہیے تو میں اپنا گانا اِنہیں بطور تحفہ دوے دوں گا۔
ابرار الحق نے کہاکہ ایک تو بھارتیوں نے گانا اتنا برا بنایا ہے، میں اس طرح سے اپنا گانا دینا نہیں چاہتا، اِنہوں نے اس گانے سے کروڑوں اربوں روپیہ کمانا ہے، کیوں نہ میں یہ پیسہ اپنی سماج کی خدمت کرنے والی تنظیم سہارا پر لگا دوں، میں یہ پیسہ اِنہیں کیوں دوں۔ابرار الحق نے کہا کہ میں امریکا، بھارت اور پاکستان تینوں ممالک میں وکلاءکے ساتھ رابطے میں ہوں، میں اِنہیں اپنے گانے سے پیسہ نہیں کمانے دوں گا۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: روس سے سستا تیل ملتا تو پاکستان میں 50 روپے فی لٹر فرق پڑتا، شوکت ترین