ڈالر  کی قیمت میں واضح کمی۔کتنے کا ہو گیا؟

May 27, 2022 | 10:11:AM

 (ویب ڈیسک) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں  واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے لیٹر تک کا بڑا اضافہ کیا ہے جس کے بعد  انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے  میں آرہی ہے۔

واضح رہے جمعرات کے روز کاروبار کے دوران ڈالر  کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری رہا ہے اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 202 روپے ایک  پیسے پر بند ہوا جبکہ جمعہ کے روز کاروبار کے آغازپر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت  میں 2 روپے کمی دیکھی گئی جس سے ڈالر 200 روپے کا ہوگیا۔

 یہ بھی پڑھیں:    پی ٹی آئی لانگ مارچ ۔ملکی معیشت کو اربوں کا نقصان

مزیدخبریں