پٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پٹرول، ڈیزل،مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات12 بجے سے ہوگا۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک لیٹر پٹرول 179.86روپے، ڈیزل 174.15 روپے، لائٹ ڈیزل 148.31 روپے جبکہ مٹی کا تیل 155.56 روپےفی لیٹر ہوگا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جب تک پٹرول کی قیمت نہیں بڑھائیں گے آئی ایم ایف قرض نہیں دے گا، سابق حکومت میں فروری تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوا، سابق حکومت نے پٹرول کی قیمت کو فکسڈ رکھا۔عمران خان فارمولے پر جاؤں تو ڈیزل 305 روپے کا ہوگا، حکومت نے غریب لوگوں کی پروٹیکشن کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 15 دن میں 55 ارب روپے کا نقصان برداشت کر چکے ہیں، سابق حکومت کی پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی کا سامنا ہے،عمران خان کی حکومت معاشی بارودی سرنگیں بچھا کر گئی ہے۔پیرولیم مصنوعات کے لیے عوام پر کچھ نہ کچھ بوجھ ڈالنا ناگزیر ہوگیا، پٹرول پر سبسڈی کا امیر اور غریب دونوں فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شہریوں کیلئے فری انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیکا فیصلہ
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پہلے دن سےکہہ رہا تھا کہ عوام پر کچھ نہ کچھ بوجھ ڈالنا ناگزیر ہے، سول حکومت چلانے کا خرچہ 42 ارب اور سبسڈی سوا سو ارب روپے ہے، 15دن میں 55ارب روپے کا نقصان برداشت کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت میں واضح کمی۔کتنے کا ہو گیا؟