لانگ مارچ کے دوران خاتون کی بدزبانی پر صبر کرنیوالے پولیس اہلکار کا ردعمل آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران ایک خاتون کی بدسلوکی پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکار کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔
پنجاب پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کانسٹیبل شہباز کی ویڈیو کے گرویدہ ہو گئے ہیں۔ پنجاب پولیس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کانسٹیبل شہباز کے ویڈیو بیان کے ساتھ جاری کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران ایک مشتعل خاتون نے کانسٹیبل شہباز کے ساتھ غلیظ زبان کا استعمال کیا اور اشتعال دلانے کی کوشش کی لیکن پولیس کانسٹیبل نے بہت زیادہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:سرگودھا کے رہائشی منی چینجر کو اس کی بیوی نے لوٹ لیا
پولیس کانسٹبیل نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ خاتون بہت زیادہ غلط زبان استعمال کر رہی تھی لیکن یہ میری تربیت اور ٹریننگ کا حصہ ہے کہ تمام مائیں بہنیں ہماری اپنی ہیں اور ان کی عزت کرنا ہمارا فرض ہے۔ کانسٹیبل شہباز نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی تربیت گاہوں میں سکھایا جاتا ہے کہ اخلاق کا دامن کبھی مت چھوڑنا، اور یہی آئی جی صاحب کا وژن بھی ہے کہ خواتین ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ہیں اور ہم نے ہمیشہ ان کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آنا ہے۔
شہری سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کانسٹیبل شہباز کی ویڈیو کے گرویدہ ہوگئے۔
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) May 26, 2022
لانگ مارچ کے دوران ایک مشتعل خاتون نے کانسٹیبل شہباز کے ساتھ غلیظ زبان کا استعمال کیا اور اشتعال دلوانے کی کوشش کی۔جس پر کانسٹیبل نے بہت زیادہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا۔۔ @RwpPolice pic.twitter.com/RBPJlup4xF
پولیس اہلکار نے بتایا کہ جونہی یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو میرے خاندان سے مجھے کال آئی اور انہوں نے کہا کہ آپ نے بہت اچھے سلوک کا مظاہرہ کیا ہے، میرے ان افسران نے بھی مجھے فون کر کے شاباش دی جنہیں میں نہیں جانتا تھا، آئی صاحب نے بھی مجھے ذاتی طور پر فون کیا اور کہا کہ ہمیں اپنی فورس سے اسی جذبے اور اخلاق کی توقع ہے۔