شاہ رخ خان کے گھر میں کتنے ٹی وی ہیں؟ اداکار نے حیران کن انکشاف کر دیا

May 27, 2022 | 12:51:PM

 (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے ”بادشاہ“ شاہ رخ خان نے گھر میں ایک سے زائد ٹیلی ویژن کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے جسے سن کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

 بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ گھر میں 11 سے 12 ٹی وی موجود ہیں جن کی کُل مالیت 30 سے 40 لاکھ روپے ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:مصطفیٰ قریشی کو کس بالی ووڈ لیجنڈ اداکار کی اچانک کال آئی؟

 شاہ رخ خان نے بتایا کہ ٹی وی میرے، بچوں کے بیڈ رومز اور جم میں موجود ہیں، ہر ٹی وی کی قیمت تقریباً ایک سے  ڈیڑھ لاکھ کے درمیان ہے، اس حساب سے ٹی وی پر تقریباً 30-40 لاکھ روپے خرچ کیے ہیں۔

 گزشتہ روز ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے انکشاف کیا تھا کہ ہمارے گھر ”منت“ میں زیادہ تر چیزیں میری اہلیہ گوری خان اپنی پسند سے خرید کر لاتی ہیں۔

 شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ مجھ پر گھر میں پابندی ہے کہ میں منت کے ڈیزائن میں کسی قسم کی مداخلت کروں کیوں کہ میری اہلیہ ایک زبردست ڈیزائنر ہیں اور وہ پورا گھر سنبھالتی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا تھا کہ گھر میں کچھ چیزیں ایسی ہیں جن سے متعلق فیصلہ لینے میں مجھے آزادی ہے، میں چاہوں تو ٹیلی ویژن یا کوئی اور چیز خرید لاؤں اور اسے کسی بھی کمرے میں رکھ دوں، مجھ سے کوئی سوال نہیں کرے گا۔

 ’’منت‘‘ کسی محل سے کم نہیں، اس کی تزئین و آرائش میں 4 سال کا طویل عرصہ لگا تھا۔ یہ گھر 20 ویں صدی کے ثقافتی ورثے ’’گریڈ تھری ہیریٹیج‘‘ کی بھی شاندار عکاسی کرتا ہے۔

مزیدخبریں