فواد چودھری، شاہ محمود اور شیریں مزاری بڑی مشکل میں پھنس گئے

May 27, 2022 | 15:05:PM
  حکومت کا پی ٹی آئی رہنمائوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ
کیپشن: فواد چودھری، شیریں مزاری، شاہ محمود قریشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت نے پی ٹی آئی کے تین  اہم رہنماؤں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور  شیریں مزاری کے قومی اسمبلی سے استعفے منظور  کرکے ضمنی الیکشن کرانے پر مشاورت کا آغاز کردیا۔

ذرائع کے مطابق اتحادی حکومت کی رائے ہے کہ تینوں ارکان نے ایوان میں اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کر رکھا ہے لہٰذا تینوں ارکان کے استعفے منظور کرکے ضمنی الیکشن کرائے جائیں۔  

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم آج قوم سے خطاب میں اہم اعلان کرینگے؟

اتحادیوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے استعفے منظور کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرنے کا اختیار وزیراعظم شہباز شریف کو دے دیا ہے۔ وزیراعظم اپوزیشن ارکان کے استعفوں کے حوالے جلد فیصلہ کریں گے، ضمنی الیکشن کی صورت میں تینوں نشستوں پر مشترکہ امیدوار سامنے لائے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شہریوں کیلئے فری انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیکا فیصلہ