(24 نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے چھ دن میں الیکشن کا اعلان نہیں کیا تو پھر تیاری سے نکلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں قوم کو واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ میری کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی ہے۔اس شام ڈی چوک میں بیٹھ جاتا تو خون خرابہ ہونا تھا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے پوری امید سپریم کورٹ سے ہے،جسکا بڑا کردار ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ایمپورٹڈ حکومت کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔