(24 نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ، دیر، چترال، مانسہرہ ، مالاکنڈ، کرم اور سوات میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شام کے اوقات میں اسلام آباد میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےجب کہ دوسری طرف پنجاب ،کے پی،بلوچستان میں موسم گرم جبکہ دیر، چترال، مانسہرہ ، مالا کنڈ، کرم اور سوات میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، خطہ پوٹھوہار میں شام کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بوندا باندی کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ دیر، چترال، مانسہرہ ، مالا کنڈ، کرم اور سوات میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا اگلا پلان کیا؟ عمران خان اہم اعلان کردیا
سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔
بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کیساتھ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فواد چودھری، شاہ محمود اور شیریں مزاری بڑی مشکل میں پھنس گئے