پٹرول کی قیمت میں اضافہ ، ٹرانسپورٹر نے بھی کرایے بڑھا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری، سرکار سے منظوری لی نا اجازت لینے کی زحمت گوارا کی،ٹرانسپورٹرز نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 20فیصد تک اضافہ کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرول بم گرایا تو ٹرانسپورٹرز نے بھی پبلک ٹرانسپور ٹ کے کرایوںمیں اضافہ کردیا۔ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ایک سو روپے سے 300 روپے تک کرائے میں اضافہ کر دیا گیا
پاکٹ
کراچی کا کرایہ 3700 روپے بڑھا کر 4000 روپے کر دیا گیا۔صادق آباد کا کرایہ 1750 روپے سے بڑھا کر 2000 روپے کر دیا گیا جبکہ راولپنڈی کا کرایہ 1750 سے 1850 کر دیا گیا۔فیصل آباد کا کرایہ 850 سے بڑھا کر 950 کر دیا گیاسرگودھا کا کرایہ 720 سے بڑھا کر 850 روپے کر دیاگیاپشاور کا کرایہ 2100 روپے سے بڑھا کر 2200 روپے،مری کا کرایہ 2100 روپے سے بڑھا کر 2200 روپے ،ساہیوال کا کرایہ 550 روپے کی بجائے 650 روپے مقررکر دیا گیا۔خانیوال کا کرایہ 1180 کی بجائے 1280 روپے ہوگیامظفر گڑھ کا کرایہ 1330 سے بڑھا کر 1430 روپے کر دیا گیاملتان کا کرایہ 1300 روپے سے بڑھا کر 1400 روپے کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی حیران کن کمی