غریب عوام کو پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ 

May 27, 2022 | 20:04:PM

(ویب ڈیسک)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پرٹارگیٹڈ سبسڈی دینے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا ۔ذرائع کے مطابق ٹارگیٹڈ سبسڈی میں موٹرسائیکل، رکشا اور 800 سی سی تک گاڑیوں کو ریلیف دیاجائےگا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ٹارگیٹڈ سبسڈی کے ذریعے سوا کروڑ لوگ مستفید ہوں گے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ٹارگیٹڈ سبسڈی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے دی جائے گی۔
 وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی اتحادیوں کے اجلاس میں وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے مذاکرات، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور دیگر امور پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم نے اتحادیوں سے غریب طبقے پربوجھ نہ ڈالنے سے متعلق ریلیف پیکج پرمشاورت کی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ٹارگیٹڈ سبسڈی پر بھی اتحادیوں کواعتماد میں لیا۔

یہ بھی پڑھیں:ہوشیار:پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی مہنگی کر دی گئی

مزیدخبریں