اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ کا حق برقرار ،کوئی نہیں چھین سکتا، اسحاق ڈار

May 27, 2022 | 21:19:PM

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ کا حق برقرار ہے،اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق کوئی نہیں چھین سکتا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مخصوص نشستوں کا بل لا رہے ہیں ،اوورسیز پاکستانیوں کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی دی جائے گی ،ان کا کہناتھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کو بنیاد بنا کر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ۔
لیگی رہنماکا کہناتھا کہ عمران خان کا لانگ مارچ بری طرح ناکام ہو گیا ہے،عمران خان کی ڈیڈلائن کی حیثیت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترین گروپ کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

مزیدخبریں