بھارت کے سابق وزیرنے خود کشی کرلی 

May 27, 2022 | 21:25:PM

(ویب ڈیسک)بھارت کے ایک سابق وزیرنے پانی کی ٹینکی پر چڑھ کرپولیس کے سامنے خود کو مار گولی مار کر خود کشی کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے سینیئر سیاستدان اور سابق وزیر راجیندر بہوگنا نے اپنی بہو کے الزامات سے تنگ آکر پانی کی ٹینکی پر چڑھ کر خود کو گولی مار لی،59سالہ سابق وزیرنے اپنے گھر کے نمبر سے ایمرجنسی نمبر پر پولیس کو کال کی انہیں بتایا کہ وہ خود کشی کرنے جارہا ہے ،اسی دوران پولیس بھی پہنچ گئی جب پولیس پہنچی تو وہ ایک پانی کی ٹینکی پر چڑھا ہوا تھا اور خود کشی کی دھمکیا ں دے رہا تھا،پولیس نے اس کے ساتھ مذاکرات کرنے کی کوشش کی ایک لمحے کیلئے لگا تھا کہ وہ اس منصوبے پر عملدر آمد ترک کرنے والے ہیں مگر کچھ ہی دیر میں انہوں نے خود کوسینے میں گولی مار دی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ۔سینئر پولیس افسر پنکج بھٹ کے مطابق سابق وزیراپنی بہو کے الزام سے بہت پریشان تھا۔واضح رہے کہ سابق وزیرکی بہو نے پولیس میںمقدمہ درج کرایا تھا جس میں الزام لگایا تھا کہ وہ اپنی پوتی کیساتھ چھیڑ خانی کرتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:بھائی نے بھائی کو قتل کر کے لاش کنوئیں میں پھینک دی۔وجہ کیا بنی؟

مزیدخبریں