پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کے بعد فواد چودھری کا ایک اور اہم بیان آ گیا

May 27, 2023 | 00:11:AM

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہنے کے بعد سابق رکن قومی اسمبلی فواد چودھری کا ایک اور اہم بیان آ گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی علی حیدر زیدی کے بیٹے سچا علی زیدی نے لکھا کہ ہمیں اپنے والد کا گھر پر ہونا بہت یاد آتا ہے، وہ ہمارے مشکل وقت میں ہماری رہنمائی کرتے ہیں اور ہم اس مشکل وقت میں ان کی مدد کرنے سے قاصر ہیں۔


علی زیدی کے بیٹے نے لکھا کہ میرے والد نے ایمانداری کے ساتھ پاکستان کی خدمت کے سوا کچھ نہیں کیا، ہمارے والد کو بحفاظت گھر واپس لاؤ، ہم والد سے پیار کرتے ہیں، بابا امید ہے آپ جلد گھر واپس آئیں گے۔
اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سابق سینئر رہنما فواد چودھری نے لکھا کہ سچا انشا اللہ آپ کے والد جلد واپس آ جائیں گے، انشاءاللہ۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کی کوششیں دھری کی دھری رہ گئیں، تحریک انصاف کی اہم خاتون رہنما بیرون ملک چلی گئیں

مزیدخبریں