(ویب ڈیسک)ایک کے بعد دوسرا تیار،سابق وفاقی وزیرخسروبختیار نے بھی پاکستان تحریک انصاف سے دوری اختیار کرلی۔
سابق وفاقی وزیرخسروبختیار کا اپنے بیان میں کہنا تھاکہ ایک سال قبل پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے کہا تھا کہ اداروں کے ساتھ محاز آرائی نقصان دہ ہوگی،پی ٹی آئی کورکمیٹی کی ممبرشپ اور جنوبی پنجاب کی صدارت بھی سال پہلے چھوڑ دی تھی،خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے دل سوز واقعات نے مجھے مجبور کیا کہ پی ٹی آئی کے فلسلفے سے دور ہوجاؤں، میرا 25 سال کا تجربہ مقامی، صوبائی اور قومی منصوبوں کے فرائض ادا کرنے پر محیط ہے، تحریک انصاف کے سیاسی فلسفے کے ساتھ اب نہیں چل سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز الہیٰ کہاں گئے؟،پولیس سراغ نہ لگا سکی