جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت ہوگئی

May 27, 2023 | 10:27:AM

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی پر حملہ کرنے والے ایک اور شرپسند کی شناخت ہوگئی۔

شرپسند کا نام راجہ ماجد حسین دھنیال ہے، جو پی ٹی آئی شمالی پنجاب کا سینئرنائب صدر اور مرکزی سیکرٹری لیگل افئیرز کے عہدوں پر فائز رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: شہداء پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ملک بھر میں ریلیاں

راجہ ماجد حسین جی ایچ کیو پر حملے سے قبل مظاہرین کو اُکستاتا رہا اور ریاست مخالف نعرے بازی اور توڑ پھوڑ میں مرکزی کردار ادا کیا۔

فوجی املاک پر حملہ کرنے پر راجہ ماجد حسین دھنیال کی گرفتاری کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں اور اس کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔

مزیدخبریں