(24نیوز)پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے گھر کے سرچ وارنٹ منسوخ کرانے کیلئے انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رجوع کرلیا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے درخواست میں کمشنرلاہور،ڈی سی لاہورسمیت دیگر کو فریق بنایا،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ دہشت گردی عدالت سے18 مئی کو پولیس نے سرچ وارنٹ حاصل کئے، پولیس سمیت دیگر نے سرچ وارنٹ بدنیتی کی بنیاد پر حاصل کئے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت 18 مئی کو جاری سرچ وارنٹ کالعدم قرار دے ۔
عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی آخرکار بڑی وکٹ گر گئی