معافی کا وقت گزر گیا، عمران خان کے ساتھ اب کوئی بھی نہیں رہے گا :منظور وسان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ اب معافی کا وقت گزر گیا ہے، عمران خان کو مصیبت میں دیکھ رہا ہوں، پی ٹی آئی میں ٹوٹ پھوٹ اور ملک میں نئی جماعتیں وجود میں آتے دیکھ رہا ہوں، نئی پارٹیوں کی قیادت دوسرے کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق منظور وسان نےاپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کے ساتھ اب کوئی بھی نہیں رہے گا، عوامی سطح پر نہ لیڈرشپ سطح پر، عمران خان باہر جانے کی کوشش کریں گے مگر انہیں جانے نہیں دیا جائے گا، ہو سکتا ہے کہ عمران خان کچھ دنوں کیلئے خاموشی اختیار کرلیں،9 مئی کے واقعات کے بعد عمران خان کو ایک کے بعد ایک رہنما چھوڑ گیا،پی ٹی آئی چھوڑنے والے ق لیگ، پی پی پی، ن لیگ اور کچھ نئی جماعتوں میں شامل ہوں گے،پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کو اب کسی صورت معافی نہیں ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کی آخرکار بڑی وکٹ گر گئی