شاداب خان ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے ڈیبیو میچ میں انجری کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد رضا، اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان انجری کا شکار ہو گئے۔
شاداب خان انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں سسیکس کی جانب سے ڈیبیو میچ میں انجری کا شکار ہوئے۔
سمرسیٹ کیخلاف میچ میں ایک کیچ پکڑنے کی کوشش میں شاداب کی ساتھی فیلڈر ناتھن میک اینڈریو کے ساتھ شدید ٹکر ہوگئی، دونوں فیلڈرز نے ٹام کوہلر کیڈمور کا اونچا کیچ پکڑنے کی کوشش کی تھی۔
Shadab Khan didn't bowl on his Sussex debut – he went off the field after a nasty collision with Sussex teammate Nathan McAndrew.
— Grassroots Cricket (@grassrootscric) May 26, 2023
Get well soon, Shadab! ????
????: Getty | #Blast23 pic.twitter.com/uP0E6QX3BO
فیلڈرز کے ٹکرانے کی وجہ سے میچ 10 منٹ رکا رہا، سسیکس کے میڈیکل اسٹاف نے گراؤنڈ میں طبی امداد دے کر کھلاڑیوں کو کھڑا کیا۔
کنکشن پروٹوکولز مکمل کرنے کے بعد نیتھن میک اینڈریو نے اپنے چار اوورز مکمل کیے جبکہ شاداب خان پروٹوکول کی وجہ سے گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔
سسیکس کے ہیڈ کوچ پال فبریس کے مطابق شاداب خان کی مانیٹرنگ جاری ہے، وہ بہتر ہیں، صرف ان کی گردن میں تکلیف ہے۔