(24نیوز) پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری اور ان کے بیٹے علی چودھری کا جناح ہاؤس حملے میں کردار سامنے آگیا۔
اعجاز چودھری کی ایک اور آڈیو لیک ہوگئی جس میں وہ اور ان کے بیٹے علی چودھری کو جناح ہاؤس حملے کے بارے میں بات کررہے ہیں،اعجاز چودھری کہتے ہیں ان (کورکمانڈر ) کا گھر Ransack کردیا ہے ، گملے سے لیکر کر گھر کی کوئی چیز باقی نہیں بچی، بالکل اس کو تباہ کردیاہے، اڑادیاہے سارا, علی چودھری جواب میں کہتے ہیں کہ ’’چلیں ٹھیک ہے‘‘۔