(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے ایک اور سابق رکن قومی اسمبلی نے پارٹی چھوڑ دی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی حاجی شوکت علی نے تحریک انصاف نے علیحدگی کا اعلان کیا ہے،حاجی شوکت علی نے کہا کہ وہ 9 مئی کے واقعات کےبعد پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔
حاجی شوکت علی 2018 کے الیکشن میں پشاور کے حلقے این اے 31 سے منتخب ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 100 روپے کمی؟
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا، اپنے بیان میں ان کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، کافی سوچ بچار کے بعد سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے رہا ہوں،ہمیں پاکستان کی خدمت کی ہے اور پاکستان کیلئے سیاست میں آیا تھا، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں اور دوبارہ کرتا ہوں، افواج پاکستان ہمارا فخر ہے، ان کی وجہ سے ہم سکون سے سوتے ہیں کیونکہ وہ ہمارے سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں، جو ہوا وہ غلط ہوا، اس میں جو بھی ملوث ہو اسے کیفرکردار تک پہنچانا ضرروی ہے۔