گلگت: برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 25 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) گلگت بلتستان کے علاقے شونٹر ٹاپ میں برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔
ڈی آئی جی پولیس طفیل احمد کے مطابق آزاد کشمیر کے راستے خانہ بدوش افراد استور کی طرف آرہے تھے کہ شونٹر ٹاپ پر برفانی تودے تلے دب گئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور 1122 کی امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ روانہ کیا گیا، برفانی تودہ گرنے کے واقعے میں 9 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے ہیں۔
گلگت:استور شونٹر ٹاپ پر برفانی تودہ گرنے کے حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر وزیر اعلیٰ کا اظہار افسوس، تمام متعلقہ محکموں و اداروں کو فوری ریسکیو آپریشن شروع کرنے کا حکم!
— Muhammad Khalid Khurshid Khan (@AbdulKhalidPTI) May 27, 2023
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے استور شونٹر ٹاپ پر برفانی تودہ گرنے کے واقعے میں کئی… pic.twitter.com/b8OVlP3RfV
دوسری جانب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے گلگت شونٹر ٹاپ پر برفانی تودہ گرنے کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت کو تودے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا۔
خالد خورشید نے سیکرٹری داخلہ، ڈی جی جی بی ڈی ایم اے، و دیگر اعلی حکام کو فوری طور استور پہنچنے اور کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔