(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی اپنی فلم ’کینیڈی‘ میں اپنے کرادر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔
ہدایت کار انوراگ کشیپ کی فلم کینیڈی کا 76 ویں کانز فلم فیسٹیول میں عالمی پریمیئر ہوا تو تھیٹر میں موجود سامعین نے فلم کو سات منٹ کی کھڑے ہو کر داد دی۔
فلم کے اداکار راہول بھٹ اور سنی لیونی مداحوں کی جانب سے ملنے والے حوصلہ افزائی پرجذباتی ہوگئے تاہم جیسے ہی سامعین نے تالیاں بجائیں اور انوراگ کے چہرے پر بڑی مسکراہٹ تھی۔
76ویں کانز فلم فیسٹیول میں سنی لیونی نے کہا کہ میرے خیال میں ہم سب ایسے لوگوں کو جانتے ہیں جو اپنی ہنسی اور مسکراہٹ کے پیچھے چھپ جاتے ہیں۔ آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے جبکہ وہ اندر سے ٹوٹ رہے ہوتے ہیں۔ میں یہ سمجھ سکتی ہوں۔ اس لیے کردار سمجھ گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 10 سالوں میں میرے ساتھ جو کچھ ہوا جو تبصرے کیے گئے، لوگ مجھے دیکھتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ میں بہت پُراعتماد ہوں، جو اِن سکیور نہیں اور جسے ٹرولنگ سے فرق نہیں پڑتا لیکن وہ بھول جاتے ہیں کہ میں انسان بھی ہوں اور یہ چیزیں آپ کو متاثر کرتی ہیں۔’
انوراگ کیشیپ کی فلم ’کینیڈی‘ کو کانز 2023 میں ناظرین کی طرف سے زبردست فیڈ بیک دیا گیا ۔