(ویب ڈیسک) عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا احتساب شروع ہو چکا ہے، انہوں نے جو پنگا لیا ہے اس سے بچنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنے ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنان کی جانب سے یکے بعد دیگرے پارٹی چھوڑ نے پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ جو شخص اپنے مفاد کیلئے دوسروں کو استعمال کر کے چھوڑ دیتا ہے تو اگر لوگ ایسے شخص کو کا ساتھ چھوڑ دیں تو اس میں کوئی حیرت کی بات نہیں ہے، ہوا کے جھونکے سے تحریک انصاف میں آنے والے لوگ ہی ہوا کے جھونک سے پارٹی کو الوداع کہہ گئے، عمران خان کی سیاست کا مستقبل اب نظر نہیں آتا۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید ،شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی کے 9 رہنماؤں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ
چیئرمین پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ نے مزید کہا کہ بہت سی چیزیں معاف کی جا سکتی ہیں لیکن یاد گار شہداء کی بے حرمتی قابلِ برداشت نہیں ہے، شہداء کی ماؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا بہت بڑا ظلم ہے، اللہ کا احسان ہے کہ جناح ہاؤس حملے کی وجہ سے جماعت کی اصلیت کھل کر سامنے آ گئی کہ کس طرح نفرت کی آگ سے ملک کو جلایا گیا۔
9 مئی کے واقعات سے متعلق انہوں نے کہا کہ جو رہنما اپنے سپوٹران کے ساتھ نہیں کھڑا ہو ا، جان قربان کر دینےوالے کارکنان کو پہنچاننے سے انکار کر دیا، عمران خان سے متعلق ایک سال قبل جو کچھ میں نےکہا تھا وہ سچ ثابت ہوا، جو شخص تکبر اور انا کی بنیاد پر فیصلے کرتا ہے وہ ہمیشہ غلط ہی فیصلے کرتا ہے، میرے نزدیک عمران خان کی سیاست ختم ہو چکی انہوں نے سیاسی خود کشی کر لی ہے، عمران خان کا احتساب شروع ہو چکا ہے جس سے وہ راہِ فرار کی تلاش میں ہے جو کہ ان کو نظر نہیں آ رہا، اب وہ معذرت ہی کریں گے، جو پنگا اب لیا ہے اس سے ان کا بچنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راجہ خرم نواز کا ساتھیوں سمیت تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان
ووسری جانب انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں دعوہ کیا ہے کہ جہانگیر خان ترین کے علاوہ آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس بھی اپنی پارٹی بنانے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید دعوہ کیا کہ سردار تنویر الیاس کے پاس بلوچستان ، سندھ ، پنجاب ، خیبرپختونخواہ کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مضبوط امیدوار اور ممبران اسمبلی موجود ہیں ۔