چودھری پرویزالہیٰ کی درخواست ضمانت مسترد

May 27, 2023 | 16:28:PM

 (ویب ڈیسک)لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نےسابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ کی ضمانت مسترد کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق عبوری ضمانت میں قانون واضح ہے، قانون تمام شہریوں کیلئے برابر ہے، عدالت پرویز الہی کی ضمانت عدم حاضری کی بنیاد پر مسترد کرتی ہے، تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابھی تک پرویز الہٰی نے تفتیش جوائن نہیں کی، گزشتہ سماعت پر پرویزالہیٰ نے میڈیکل گرؤانڈ پر ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دی تھی تاہم میڈیکل رپورٹس کی بھی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی ۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، پرویزالہٰی پر ترقیاتی منصوبوں کے کاموں میں کرپشن سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 100 روپے کمی؟

مزیدخبریں