شاید آج یہ میری آخری سیاسی پریس کانفرنس ہو، عمران اسماعیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سابق گورنر سندھ اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمران اسماعیل نے 9 مئی کو پیش آنیوالے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھاکی آج شاید میری آخری سیاسی پریس کانفرنس ہے، میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی ارکان میں سے ہوں، ترقی، خوشحالی والے پاکستان کا خواب دیکھا تھا، پونے چار سال حکومت میں رہا، ناتجربے کاری تھی۔
انہوں نے کہا کہ 27 سالہ جدوجہد کے بعد ملنے والی حکومت پونے چار سال میں فارغ ہوئی، یہ بیانیہ بننا شروع ہوگیا کہ پی ٹی آئی کا مقابلہ پاک فوج سے ہے، میرا خاندان فوج سے نہیں، لیکن میرا دل پاک فوج کے ساتھ ہے، بچپن سے خواہش تھی کہ جی ڈی پائلٹ بنوں۔
یہ بھی پڑھیے: راجہ خرم نواز کا ساتھیوں سمیت تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان
عمران اسماعیل کا کہنا تھاکہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے، 9 مئی کے بعد کچھ دن چھپتا پھرا، پھر پکڑا گیا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ کسی کا دل ٹوٹا ہو تو معافی چاہتا ہوں، پی ٹی آئی اور اس کے تمام عہدے چھوڑ رہا ہوں، عمران خان آپ کو خدا حافظ کہتا ہوں اور پاکستان تحریک انصاف کو اللہ حافظ کہتا ہوں۔