معمولی کمی کے بعد سونےکی قیمت میں پھر اضافہ ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) معمولی کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، فی تولہ سونا 2 لاکھ 36 ہزار 200 روپے کا ہو گیا۔
ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام اور خراب امن و امان کی صورت حال کے اثرات تمام شعبہ زندگی پر نظر آ رہے ہیں۔ ملکی کرنسی کی بے توقیری روکنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ ڈالر بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے اور روپے پست ترین سطح پر آ چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 100 روپے کمی؟
پاکستانی روپے کی بے قدری اور ڈالر کی اونچی اڑان کے باعث سونا بھی آئے روز مہنگائی کی نئی منزلیں طے کرتا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز معمولی کمی کے بعد آج پھر سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ فی تولہ سونا 450روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 36 ہزار 200 روپے کا ہو گیا ہے۔ دس گرام سونا 385 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 25 ہزار اور 3 روپے کا ہو گیا ہے۔جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالرسستا ہو کر 1946 ڈالر کا ہو گیا ہے۔