پنجاب پولیس میں" جونئیر کلرک "کی بھرتیاں، مراسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نے پنجاب پولیس کے "منسٹریل کیڈر"کی بھرتی ٹیسٹ رول 2017میں ترمیم کردی جبکہ مراسلہ جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطا بق آئی جی پنجاب نے پولیس آڈر2002کی شق 22میں ترمیم کر دی ، آئی جی پنجاب کی جانب سے ترمیم کرکے مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
پنجاب حکومت کے مراسلے کے مطابق پنجاب پولیس میں جونیئر کلرک کی بھرتی کے لیے ٹائپنگ سپیڈ انگلش اور اردوکو 35الفاظ فی منٹ سے کم کرکے 25الفاظ بی منٹ کر دیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق قبل ازیں 25منٹ فی الفاظ ٹاپنگ سپیڈ تھی جس کو ایک سابق آئی جی نے تبدیل کرکے 35الفاظ فی منٹ کیا تھا۔