عمران نیازی نے ایک منصوبے کے تحت پاکستان کے ہر شعبے میں انتشار پھیلایا: احسن اقبال

May 27, 2023 | 18:48:PM
عمران نیازی نے ایک منصوبے کے تحت پاکستان کے ہر شعبے میں انتشار پھیلایا: احسن اقبال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے ایک منصوبے کے تحت پاکستان کے ہر شعبے میں انتشار پھیلایا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی نے ایک منصوبے کے تحت پاکستان کے ہر شعبے میں انتشار پھیلایا، اُسی کے شاخسانے پاکستان کے عدالتی نظام میں بھی نظر آتے ہیں، ملک کے ہر شعبے کے اندر کلٹس پیدا کئے گئے، جیسے ترکی میں وُلن موومنٹ نے ریاست کو کیپچر کرنے کی کوشش کی، عمران نیازی نےبھی اپنے نظریات اور کلٹس سے ریاست کو کیپچر کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: اداروں کیخلاف تقریر، جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد  کی درخواست ضمانت  پر نوٹس جاری کر دیے

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ پاکستان کی سپریم کورٹ بھی اُسی کھیل کا حصہ بنتی نظر آ رہی ہے، مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان قانون کی حکمرانی کے لئے سب سے محترم ہوتا ہے، محترم چیف جسٹس صاحب اپنے ذاتی معاملات کا نوٹس لیں، چیف جسٹس من پسند بینچز بنا کر فیصلہ کر رہے ہیں، اگر یہ کام کوئی فیڈرل سیکرٹری، بیوروکریٹ کر رہا ہوتا تو اب تک نوکری سے اس کو برخاست کر چکے ہوتے۔