روف حسن سیکرٹری اطلاعات، عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل مقرر، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی چھوڑنے والوں کی جگہ نئے رہنماؤں کو عہدے دے دیئے۔ روف حسن کو سیکرٹری اطلاعات جبکہ عمر ایوب کو سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا۔ عمران خان کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
روف حسن کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی منظوری سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف مقرر کر دیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
رؤف حسن بطور مرکزی سیکرٹری اطلاعات اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ رؤف حسن کو فرخ حبیب کی جگہ بطور مرکزی سیکرٹری اطلاعات لگایا گیا ہے۔
دوسری جانب عمر ایوب خان کو پاکستان تحریک انصاف کا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا۔ عمران خان کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔ چند روز قبل اسد عمر نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل کی حثیت سے استعفی دیا تھا۔