چوہدری پرویز الٰہی کی ممکنہ گرفتاری کا معاملہ، صورتحال تاحال غیر یقینی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی ممکنہ گرفتاری کا معاملہ ، پولیس نے میڈیا گاڑیوں کو بھی گھر کے سامنے سے ہٹا دیا۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کے گھر کی جانب جانے والے تمام راستے پہلے سے بند ہیں جبکہ رکاوٹیں لگا کر ظہور الٰہی روڈ تیسرے روز بھی بند ہے ، گھر کی جانب جانے والے تمام راستوں پر بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے دوسری جانب کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو ظہور الٰہی روڈ پر آنے کی اجازت نہیں اور ٹریفک کو بھی متبادل راستوں سے گزارا جا رہا ہے۔
پولیس نے میڈیا کی گاڑیوں کو بھی پرویز الٰہی کے گھر سے کچھ فاصلے پر روک رکھا ہے۔