(24 نیوز) سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات پر حکومت کے ساتھ مذاکراتی ٹیم تشکیل دے گئی۔ مذاکراتی ٹیم میں شامل تمام 7 لوگوں کے نام سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بنائی گئی 7 ممبران پر مبنی ٹیم انتخابات کے حوالے سے حکومت کے ساتھ لائحہ عمل طے کریگی۔ شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر، حلیم عادل شیخ، عون عباسی بپی، مراد سعید اور حماد اظہر مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہونگے۔
اسد قیصر حفاظتی ضمانت پر صوابی میں موجود، شاہ محمود قریشی تاحال رہا نہیں ہوئے، پرویز خٹک لاپتہ، حلیم عادل شیخ کہیں چھے ہوئے ہیں۔ اسی طرح مراد سعید اور حماد اظہر کئی دنوں سے روپوش ہیں۔ اہم سوال یہ ہے کہ کمیٹٰی کے ارکان کب مل بیٹھیں گے اور مذاکرات کیسے ہوں گے؟۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کی جگہ نئے رہنماؤں کو ذمہ دارایاں تجویز کر دیں۔ روف حسن کو سیکرٹری اطاعات جبکہ عمر ایوب کو سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ عمران خان کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
رؤف حسن بطور مرکزی سیکرٹری اطلاعات اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ رؤف حسن کو فرخ حبیب کی جگہ بطور مرکزی سیکرٹری اطلاعات لگایا گیا ہے۔
عمر ایوب خان کو پاکستان تحریک انصاف کا سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا۔ چند روز قبل اسد عمر نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل کی حثیت سے استعفی دیا تھا۔