طویل علالت کے بعد اعزازی لیفٹننٹ کرنل ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جناح اسپتال کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کرگئیں۔ ان کے شوہر اے آر جمالی نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔
اعزازی لیفٹننٹ کرنل ڈاکٹر سیمی جمالی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ وہ جناح اسپتال کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر تھیں اور گذشتہ کئی روز سےآغاخان اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔ ان کے شوہر ڈاکٹر اے ار جمالی نے ان کی وفات کی تصدیق کر دی ہے۔
ڈاکٹر سیمی جمالی بڑے آنت کے کینسر میں مبتلا تھیں۔ ڈاکٹر سیمی جمالی کی تدفین سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں برفانی تودے سے تباہی, پاک فوج کا ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری
واضح رہے کہ سال 2021 میں ڈاکٹر سیمی جمالی کو بطور جناح اسپتال کی ڈائریکٹر کورونا وبا کے دوران اپنی فرائض منصبی بہترین انداز میں سنبھالنے پر ’گلوبل ہیروز قرار‘ دے دیا گیا تھا۔
امریکی جریدے این پی آر نے کورونا وبا کے ایک سال مکمل ہونے پر عالمی وبا سے نبرد آزما شخصیات کی فہرست جاری کی تھی۔ پاکستان کیلیے بڑا اعزاز یہ تھا کہ ڈاکٹر سیمی جمالی کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کورین سفیر کی چودھری شجاعت کے گھر آمد، دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے تبادلہ خیال
جریدے نے ان کی خدمات کو عالمی سطح پر سراہا اور لکھا تھا کہ جان لیوا مرض کا شکار ہونے کے باوجود وہ کووڈ 19 کے دوران اپنے فرائض منصبی سر انجام دیتی رہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈاکٹر سیمی جمالی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ مرحومہ کے بلند درجات کے لیئے دعا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سیمی ایک بہادر اور مظبوط خاتون تھیں۔