دہشت گردوں سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوگی: نواز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سابق وزیرعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے گروہ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔
مسلم لیگ نون کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان کی طرف سے بنائی گئی مذاکراتی کمیٹی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت صرف سیاست دانوں سے کی جاتی ہے، شہدا کی یادگاروں کو جلانے والے، ملک کو آگ لگانے والے دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے گروہ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔
بات چیت صرف سیاست دانوں سے کی جاتی ہے۔
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) May 27, 2023
شہدا کی یادگاروں کو جلانے والے، ملک کو آگ لگانے والے دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے گروہ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔
دوسری جانب حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے تاخیر کر دی، عمران خان سے ٹرین چھوٹ گئی، عمران خان نے جن افراد پر مشتمل کمیٹی بنائی ہے ان میں سے زیادہ تر تو خوف کے باعث چھپے بیٹھے ہیں، عمران خان نے پہلے تکبر میں مذاکرات کو نامکمل چھوڑ کر اپنی مذاکراتی ٹیم واپس بلا لی تھی۔
پہلے مذاکرات کے معاملے پر بڑی حکومتی جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ مذاکرات کیلیے حکومت اور پی ٹی آئی میں کوئی رابطہ نہیں ہوا، مذاکرات کا فیصلہ وزیراعظم اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے مشاورت کے بعد کریں گے، مذاکرات کا جلد آغاز تو ممکن ہی نہیں ہے۔