"چھوٹے شہروں میں پیار اب بھی باقی ہے "، نواز الدین صدیقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی نے چھوٹے اور بڑے شہروں پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ "بڑے شہروں کی نسبت چھوٹے شہروں میں پیار اور محبت باقی ہے۔"
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکار نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا کہ" اصل محبت صرف چھوٹے شہروں میں ہوتی ہے جہاں لوگ ایک دوسرے کو اس طرح نہیں پرکھتے جیسا کہ کسی بڑے شہر میں۔"
انہوں نے کہا کہ " چھوٹے شہروں کے لوگ محبت کرنے سے پہلے دوسرے کا بینک بیلنس نہیں دیکھتے۔"
نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ "بڑے شہروں میں محبت کے نام پر جو ہوتا ہے وہ صرف ایک سمجھوتہ ہوتا ہے۔"
انہوں نے کہا کہ" چھوٹے شہروں میں لوگ ایک دوسرے کے سامنے اپنا دل کھول کر رکھنے سے خوفزدہ نہیں ہوتے کیونکہ وہ ایک دوسرے کو پرکھتے ہی نہیں ہیں۔"