اسلام آباد کے ٹریل فائیو سے 15سالہ لڑکا اغوا

May 27, 2024 | 00:12:AM
اسلام آباد کے ٹریل فائیو سے 15سالہ لڑکا اغوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق)اسلام آباد کے ٹریل فائیو سے 15سالہ لڑکا اغوا ہو گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق نوجوان لڑکا اپنے پانچ ساتھیوں کے ہمراہ  ٹریل فائیو گیا اور لاپتہ ہو گیا،لڑکے کے والد کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کر لیا گیا،متن مقدمہ کے مطابق میرا بیٹااپنے کلاس فیلوز کے ہمراہ ہائیکنگ کیلئے گیا، بیٹے کے دوست کو  کال کرکے  طحہ کے گھر  پہنچنے سے متعلق پوچھاتو اسے بتایا وہ نہیں آیا ، پولیس کی جانب سےکافی تلاش کے باجود میرے بیٹے سے متعلق کچھ پتہ نہیں چل سکا،میرے بیٹے کو کسی نے اغوا کرلیا ہے،پولیس نے اغوا کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر کے لڑکے کی تلاش شروع کر دی۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: