روہت شرما کا ریکارڈ پاش پاش،بابر اعظم نے کوہلی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

ویرات کوہلی کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں 4037 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں

May 27, 2024 | 10:01:AM
روہت شرما کا ریکارڈ پاش پاش،بابر اعظم نے کوہلی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ۔قومی کپتان نے روہت شرما کو پیچھے چھوڑدیا،ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف 50 رنز پیچھے،2 میچز باقی ہیں ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی کرکٹر روہت شرما کو پیچھے چھوڑدیا ہے اور اب ویرات کوہلی کا بڑا ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں۔یوں ان کے پاس ورلڈ ٹی 20 کپ 2024 سے قبل 2 میچز ہیں۔اگر وہ یہ سنگ میل عبور کرگئے تو اس فارمیٹ کے آل ٹائم ٹاپ اسکورر کے طوپر  میگا ایونٹ میں ہونگے۔

بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف 32 رنزکی اننگ کھیلی اور ان کے ٹی 20 انٹرنیشنل میچزمیں رنز کی تعداداب  111 اننگز میں 3987 رنز ہوگئی ہے۔ انہوں نے 129.91 کے اسٹرائیک ریٹ سے اپنے رنز بنائے ہیں اور اب ان کے پاس موجودہ  بھارتی کپتان روہت شرما سے زیادہ رنز ہیں جن کے نام 3974 رنز ہیں۔

ضرورپڑھیں:پاکستان اور انگلینڈ ویمنز کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ بارش کے باعث منسوخ 

ویرات کوہلی کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں 4037 رنز کے ساتھ اس فہرست میں سرفہرست ہیں۔بابر کے پاس فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور پر مارکی ٹورنامنٹ میں داخل ہونے کا موقع ہے۔ وہ ویرات سے صرف 50 رن پیچھے ہیں اور یہ ایک دلچسپ معرکہ ہوگا جب یہ تمام ٹاپ تھری رن بنانے والے 9 جون کو نیو یارک میں بھارت اور پاکستان کے ہائی اوکٹین تصادم میں آمنے سامنے ہوں گے