(24 نیوز)پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رانی کو مداحوں سے بچھڑے 31برس بیت گئے۔
خوبصورت اداکاری سے پاکستان فلم انڈسٹری پر اَن مِٹ نقوش چھوڑنے والی لالی ووڈ کی امراؤ جان ادا کارہ رانی سرفراز کو مداحوں سے بچھڑے31سال بیت گئے،اداکارہ رانی کا اصل نام ناصرہ تھا جنہوں نے ہدایتکار انور کمال پاشا کی فلم ”محبوب“ سے کیا ، جس کے بعد ”شطرنج“، ”چھوٹی امی “، ”عورت کا پیار“ اور”چھوٹی بہن“ کام کیا ،لیکن یہ فلمیں باکس آفس پر کامیاب نہ ہوسکیں ،جس پر فلمساز انھیں نئی فلموں میں کاسٹ کرنے سے گریز کرنے لگے ،لیکن اداکارہ نے ہمت ہارنے کی بجائے پہلے سے زیادہ لگن اور محنت کے ساتھ کام کرنے لگیں ۔
بعدازاں ہدایتکار کیفی کی ڈائریکشن میں گلوکار واداکار عنایت حسین بھٹی کے ساتھ ”جند جان“، ”کوچوان“،”دنیا مطلب دی“ سمیت دیگرفلموں میں کام کیا ،لیکن وحیدمراداورشاہد کے ساتھ ان کی جوڑی ہٹ ہوئی ۔
یہ بھی پڑھیں:گلوکارہ سومیہ خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے گانا تیار کرلیا
اس دوران ہدایتکار حسن طارق سے ان کی انڈرسٹینڈنگ ہوگئی اور دونوں نے شادی کرلی۔ہدایتکار حسن طارق سے طلاق کے بعد انھوں نے فلمساز جاوید قمر سے شادی کی لیکن کچھ عرصہ بعد ہی ان میں علیحدگی ہوگئی اور پھر انہو ں نے سابق کرکٹر سرفراز نواز کے ساتھ شادی کی ۔
لاکھوں دلوں کو موہ لینے والی اداکارہ رانی کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد 27 مئی1993کو46برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئیں۔